فجیرہ:تیز رفتار الٹنے سے ڈرائیور شدید زخمی

پیر 24 اکتوبر 2016 10:21

فجیرہ:تیز رفتار الٹنے سے ڈرائیور شدید زخمی

فجیرہ :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔24اکتوبر 2016ء) : فجیرہ پورٹ کے علا قے میں تیز رفتار ٹرک الٹنے کے باعث ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا۔ فجیرہ پولیس کے مطابق تیز رفتار ٹرک تیز رفتار ی کے باعث فجیرہ پورٹ کے چوراہے پر سے ٹکرا کر الٹ گیا۔ ٹرک میں موجود ڈرائیور کو شدید چوٹیں آئیں۔

(جاری ہے)

فجیرہ پولیس کا کہناہے کہ ٹرک پر کافی سامان لدا ہو اتھا جس کی وجہ سے ٹکراتے ہیں الٹ گیا۔ ٹرک ڈرائیور کو فوراََ ہسپتال منتقل کر دیاگیا ہے ۔ جب ٹرک ڈرائیو ر اور حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ٹرک الٹنے سے بیساروڈ پر گاڑیوں کا رش بڑھنے کے ٹریفک جام کی صورت حال پیش آگئی ۔ ٹریفک پولیس نے ٹرک کو سڑک سے ہٹانے کے بعد ٹریفک کے لیے تمام لینز کھول دیں ۔