جدہ:قیمتیں کم ہونے کی وجہ سے کاریں خریدنا آسان ہو گیا

پیر 24 اکتوبر 2016 10:21

جدہ:قیمتیں کم ہونے کی وجہ سے کاریں خریدنا آسان ہو گیا

جدہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔24اکتوبر 2016ء) : مملکت کے متعدد کار شو روم مالکان نے کاروں کی فروخت میں کمی کے بعد پرانی کاروں کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے ۔ ماہرین کے مطابق یہ پرانی کاروں کو خریدنے کے لیے بالکل ٹھیک وقت ہے ۔

(جاری ہے)

کچھ عرصہ کے دوران پرانی کارین بیچنے والے ڈیلروں کو کم از کم 13فیصد کی گھاٹا ہو اہے ۔ اس سے پہلے ایک ادارے کی طرف سے کہا گیا تھا کہ چھوٹے ڈیلروں کو کم از کم 30فیصد کمی کا سامنا کر نا پڑا۔ ماہرین کا کہناہے کا گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی نہ صرف نئی کاروں میں ہوئی ہے بلکہ پرانی کاروں کی قیمتوں میں بھی کافی کمی آئی ہے ۔