دبئی:آرٹی اے نے ریڈ اور گرین میٹرو کی آمدورفت بڑھادی

پیر 24 اکتوبر 2016 10:07

دبئی:آرٹی اے نے ریڈ اور گرین میٹرو کی آمدورفت بڑھادی

دبئی :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔24اکتوبر 2016ء) : دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی ( آر ٹی اے ) نے دبئی میٹرو ریڈ اور گرین کے ہفتہ وار 276ٹرپس مزید اضافہ کر دیاہے ۔ دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ پبلک ٹرانسپورٹ کی طرف لانے کی غر ض سے روزانہ اور ہفتہ وار ٹرپس میں اضافہ کیاہے ۔میٹرو ریڈ لائن کے کے ٹرپس میں 154کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ میٹرو گرین کے ٹرپس میں 122کا اضافہ کیا گیاہے۔

سردیوں کے لیے میٹرو کے اوقات کار 23اکتوبر سے شروع ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

صبح کے اوقات میں مزید تین ٹرینوں کا اضافہ کیا گیاہے ۔اب ٹرینیں صبح کے اوقات میں تین چکر لگائیں گی۔پہلا ٹرین 6.07منٹ پر دبئی انٹرنیشنل سٹی سے شروع ہوگا۔جو چھ بج کر پچاس منٹ پر الرشیدیہ اسٹیشن تک جائے گا۔دوسری ٹرین الجفیلیہ سے6:27منٹ پر چلا کریگی اور 6:55پر رشیدیہ اسٹیشن پہنچے گی ۔ تیسری ٹرین 6:02منٹ پر برج عمان سے چلے گی۔ جمعہ کے روز ان ٹرینوں کی تعداد میں اضافہ پانچ مزید کا اضافہ ہو ا کریگا۔ آرٹی اے کے ترجمان کا کہناہے کہ آرٹی اے حکام اپنے مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کا ر لایا جا رہا ہے۔