دبئی: 57,000درہم کے فراڈ میں ملوث پاکستانی شہری پر فردِ جرم عائد

پیر 24 اکتوبر 2016 10:07

دبئی: 57,000درہم کے فراڈ میں ملوث پاکستانی شہری پر فردِ جرم عائد

دبئی :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔24اکتوبر 2016ء) : دبئی کریمنل کورٹ نے فراڈ مقدمے میں ملوث ایک پاکستانی اکاؤنٹنٹ پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 37سالہ پاکستانی شہری جو ایک کتابوں کی کمپنی میں اکاؤنٹنٹ کی حیثیت سے ملازمت کر رہا تھا ۔ پاکستانی شہری نے اپنی ملازمت کے دوران تقریباََ57,000درہم کا فراڈ کیا ۔

(جاری ہے)

ملزم نے اپنی کمپنی کا نام استعمال کر کے ایک کمپنی سے 39,240درہم کے لیپ ٹاپس ، آئی پیڈز، اور دیگر الیکٹرونک آلات خریدے اور اس کمپنی کے ساتھ ماہانہ قسطوں پر رقم واپس کرنے کا معاہدہ کیا۔

ملزم نے ایک گاہک سے 18,580درہم لیے مگر کمپنی کے اکاؤنٹ میں جمع نہ کروائے۔ کمپنی کو اس کی مشکوک سرگرمیوں کے بعد جب تحقیقات کی گئی تو پتہ چلا کہ پاکستانی اکاؤنٹنٹ نے تقریباََ57,000درہم کا فراڈ کیاہے ۔ جس کے بعد ملزم کا گرفتار کیا گیا۔ملزم نے عدالت میں اپنے جرم کا اعتراف کیاہے ۔