عمان:مسقط کے تمام سکولوں میں بچوں کو کسی طرح کی جسمانی سزا دینے پر پابندی عائد

پیر 24 اکتوبر 2016 10:07

عمان:مسقط کے تمام سکولوں میں بچوں کو کسی طرح کی جسمانی سزا دینے پر پابندی ..

عمان :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔24اکتوبر 2016ء) : عمانی وزارتِ تعلیم نے مسقط کے تمام سکولوں میں بچوں کو جسمانی سزا دینے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔ وزارتِ تعلیم کی طرف سے یہ اقدام بچوں کے والدین کی طرف سے ملنے والی شکایات کے بعد اٹھایاہے ۔ جو استاد بھی کسی طالب علم کو جسمانی سزا دے گا اسے 5000عمانی ریال ( 47,715درہم ) جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

نئے قانون کے مطابق اب استاد طالب علم کو کمرہ جماعت سے بھی نہیں نکال سکے گا۔ یہ ابھی تک واضع نہیں ہو سکا آیا کہ یہ قانون پورے ملک میں بھی نافذ ہو گا یا صرف مسقط کے سکولوں میں ہی ہے ۔ نئے قانون کے بننے کے بعد اساتذہ کی کثیر تعداد نے اس کو غلط قدم قرار دیاہے ۔ ایک استاد کا کہناتھا کہ وہ اس نئے فیصلہ کو صحیح نہیں سمجھتے ۔ اس قانون کے بعد کس طرح 25طالب علموں کو سنبھالا جائے ۔جبکہ کچھ اساتذہ نے اس نئے قانون کو سراہا ہے ۔