دبئی :متعدد ٹریفک حادثات کی وجہ سے ٹریفک جام کی صورتحال پیش آگئی

پیر 24 اکتوبر 2016 09:36

دبئی :متعدد ٹریفک حادثات کی وجہ سے ٹریفک جام کی صورتحال پیش آگئی

دبئی :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔24اکتوبر 2016ء) : دبئی میں مختلف جگہوں پر پیش آنے والے چھوٹے حادثات کی وجہ سے ان علاقوں میں رش کی صورتحال پیش آگئی ۔ڈبلیو ٹی سی چوراہے کے قریب پیش آنے والے ایک حادثے کی وجہ سے سڑک پر گاڑیوں کی لمبی لائینیں لگ گئیں۔ ایک اور حادثے میں شیخ زید روڈ پر ٹریفک جام کی صورت حال پیش آگئی ۔

(جاری ہے)

شیخ زید روڈ پر ہی زابیل پارک کے پاس ہونے والے حادثے کی وجہ سے ٹریفک کی صورتحال انتہائی بری ہو گئی ۔ اسکے علاوہ جفضاء گیٹ نمبر تین کے قریب ہونے والے حادثے کی وجہ سے فری زون کی طرف جانے والی سڑک پر بے انتہارش ہو گیا۔شیخ محمد بن زید کے بلمقابل جمیرہ ویلج اور انڈسٹریل انویسٹمنٹ پارک کے قریب ہونے والے حادثے کی وجہ سے ٹریک جام ہو گیا۔