مصر: دنیا کی سب سے بھاری بھرکم خاتون ، 500کلوگرام وزن

پیر 24 اکتوبر 2016 09:36

مصر: دنیا کی سب سے بھاری بھرکم خاتون ، 500کلوگرام وزن

مصر :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔24اکتوبر 2016ء) : مصر ی خاتون کو دنیا کی سب سے بھاری بھرکم خاتون کا خطاب دیا گیاہے ۔ کیونکہ وہ اس وقت دنیامیں 500کلو گرام وزن کے ساتھ سب سے بھاری خاتون شمار کی جارہی ہے ۔ 36سالہ ایمان احمد 25سالوں سے اپنے گھر سے باہر نہیں جا سکی کیونکہ وہ اتنی بھاری ہے کہ اس سے ہلنا جلنا بھی مشکل ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس کے روز مرہ کے کام اس کی والدہ اور اسکی بہن انجام دیتی ہے ۔

کپڑے بدلنا، صفائی ، اور جائے حاجت میں اسکی مدد کرنا ان کی ذمہ داری ہے ۔ ایما ن ایک عام موٹے انسان سے بھی دوگنا ، بلکہ تگنا بھاری ہے ۔ جب وہ پید ا ہوئی تھی تو اس کا وزن 5کلو گرام تھا ۔ اس کو موٹاپے کی بیماری پیدائشی طور پر ہے ۔ڈاکٹروں کا کہناہے کہ اس کے جسم میں عام انسان کی نسبت بہت زیادہ پانی جمع ہو تاہے ۔