دبئی: دوست کی تصاویر انسٹاگرام پر اپلوڈ کرنے والا شہری گرفتار

پیر 24 اکتوبر 2016 09:36

دبئی: دوست کی تصاویر انسٹاگرام پر اپلوڈ کرنے والا شہری گرفتار

دبئی :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔24اکتوبر 2016ء) : گزشتہ روز دبئی پولیس نے ایک شہری کو اپنے دوست کی تصاویر انٹرنیٹ پر اپلوڈ کرنے کے الزام میں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کر دیا۔شہری نے دوست سے بدلہ لینے کے لیے تصویر کے نیچے لکھا کہ ” یہ لڑکا ہم جنس پرست ہے “ ۔ شہری نے عدالت میں بیان دیا کہ اس کے فلپائینی شہری کے ساتھ ہم جنس پرستانہ تعلقات تھے ۔

(جاری ہے)

جو کہ ایک سال تک رہے لیکن اس کے بعد میری فلپائینی شہری سے لڑائی ہو گئی ۔ فلپائینی شہری نے مجھ سے بدلہ لینے کے لیے میری تصویر انسٹاگرام پر اپلوڈ کر دی۔ شہری کا کہناتھا کہ اس سے پہلے فلپائینی شہری نے اس سے واٹس ایپ 8000درہم بھی مانگے تھے ۔ نہ دینے کی صورت میں اس نے مجھ متعدد دھمکیاں بھی دیں تھیں۔ عدالت نے دونوں کے دلائل سننے کے بعد کیس کا فیصلہ نومبر تک ملتوی کر دیاہے ۔