مکہ: حرم مکی کے قریب واقع مقامی کمپنی کے دفتر کے ساتھ کرین ٹکر ا گئی ،بیرونی دیوار کو نقصان

پیر 24 اکتوبر 2016 09:29

مکہ: حرم مکی کے قریب واقع مقامی کمپنی کے دفتر کے ساتھ کرین ٹکر ا گئی ..

مکہ :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔24اکتوبر 2016ء) : حرم مکی کی توسیع کے کام میں مشغول ایک کرین اس وقت کمپنی کے دفتر کی باہر والی دیوار سے ٹکرا گئی جب اس کا ڈرائیور کا اس موڑنے میں مصروف تھا۔ تفصیلات کے مطابق کرین حرم مکی میں تعمیراتی کام کے لیے تھی ۔

(جاری ہے)

حرم مکی کے توسیعی منصوبے کے لیے کام کرنے والی کمپنی کی کرین کے ڈرائیور سے کرین سنبھل نہ سکی اور سیدھی کمپنی دفتر کی دیوار سے جاٹکرائی جس کے نتیجے میں دفتر کی بیرونی دیوار کو نقصان پہنچا ۔ سول ڈیفنس حکام کا کہناہے کہ اس حادثے میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔