دبئی: ڈاکٹروں نے پاکستانی شہری کا مکمل کٹا ہو ا بازو آپریشن کے ذریعے جوڑ دیا

پیر 24 اکتوبر 2016 09:29

دبئی: ڈاکٹروں نے پاکستانی شہری کا مکمل کٹا ہو ا بازو آپریشن کے ذریعے ..

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔24اکتوبر 2016ء) : دبئی راشد ہسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے امارات کی تاریخ کے بڑے آپریشن کے دوران ایک پاکستان شہری کے مکمل علیحدہ ہونے والے بازو کا آٹھ گھنٹے کی محنت کے بعد جوڑ دیا۔راشد ہسپتال کے ترجمان کا کہناہے کہ جب اس پاکستانی شہری کو ایمرجنسی وارڈ میں لایا گیا تو اس کا بازو کندھے کے پاس سے بالکل الگ تھا۔

(جاری ہے)

جس کے بعد ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے اس بازو کو دوبارہ لگانے کے لیے آپریشن کا فیصلہ کیا۔ اس بازو کو جوڑنے کے لیے ڈاکٹروں کی متعدد ٹیمیں ترتیب دینا پڑیں۔ کامیاب آپریشن کے بعد ڈاکٹروں کا کہناہے کہ مریض کی حالت اب بہتر ہو رہی ہے ۔ اور اس کا بازو بھی مکمل طور پر جڑ گیاہے ۔ا س بازو کے استعمال میں کچھ عرصہ تو لگے گا مگر یہ ٹھیک طریقے سے کام کریگا ۔