شارجہ : کار حادثے میں سات سالہ اماراتی بچی جاں بحق

پیر 24 اکتوبر 2016 09:28

شارجہ : کار حادثے میں سات سالہ اماراتی بچی جاں بحق

شارجہ :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔24اکتوبر 2016ء) : شارجہ کے مالیطہ روڈ پر ایک تیز رفتار کار سامنے سے آنے والی دوسری کارسے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں سات سالہ اماراتی بچی موقع پر جاں بحق ہوگئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تیز رفتار کار نے کئی کلابازیاں کھائی جس کے نتیجے میں سات سالہ بچی کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی ،جبکہ اس کے والد کو معمولی چوٹیں آئیں۔پولیس ذرائع کا کہناہے کہ انہیں جیسے ہی کارحادثے کی اطلاع ملی تو پولیس ڈپارٹمنٹ کا عملہ فوراََ جائے حادثہ ہر پہنچ گیا۔بچی کو فوراََ ہسپتال پہنچایا گیا مگر پہلے ہی چل بسی تھی۔ جبکہ اس کے والد کو معمولی چوٹیں ہی آئیں۔الذید ہسپتال کی انتطامیہ کا کہناہے کہ بچی کی موت زیادہ خون بہہ جانے کے باعث ہوئی۔