حیرت انگیز بچی، جو ایک بار نہیں بلکہ دو بار پیدا ہوئی ہے

Ameen Akbar امین اکبر پیر 24 اکتوبر 2016 03:28

حیرت انگیز بچی، جو ایک بار نہیں بلکہ دو بار پیدا ہوئی ہے

پلانو، ٹیکساس سے تعلق رکھنے والی لینلی بومر کو ہرسال دو سالگرہ منانی چاہیے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ لینلی ایک بار نہیں حقیقت میں دو بار پیدا ہوئی ہے۔دنیا میں اس کی پہلی باقاعدہ انٹری سے پہلے بھی وہ دنیا میں تشریف لا چکی تھی۔ اصل میں پیدائش سے 12 ہفتے پہلے ایک ٹیومر کے باعث ، جان بچانے کےلیے ڈاکٹروں نےا سے 20 منٹ تک لیے پیٹ سے باہر نکال کر اس کا آپریشن کیااور پھر اسے پیٹ میں منتقل کر دیا۔

(جاری ہے)

12 ہفتے بعد لینلی کی باقاعدہ پیدائش ہوئی۔
لینلی کی ماں مارگریٹ بومر جب روٹین کے مطابق الٹراساؤنڈ کرانے گئی تو ڈاکٹروں نے اسے بتایا کہ پیدا ہونے والے بچے کی پشت پر ٹیومر ہے۔ جب ٹیومر بڑھنے لگا تو ڈاکٹروں کے پاس آپریشن کے ذریعے اسے نکالنے کے سوا کوئی راستہ نہ رہا۔ ڈاکٹروں نے آپریشن کے ذریعے اسے باہر نکال کر ٹیومر نکال دیا۔ آپریشن کے بعد 12ہفتوں تک مارگریٹ کو مکمل طور پر بستر پرآرام کرنا پڑا جس کے بعد سی سیکشن کے ذریعے لینلی ایک بار پھر اس دنیا میں آئی۔