ٹارگٹ کلرز ٬ بھتہ خوروں اور دیگر جرائم پیشہ افراد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جارہا ہے‘نادر علی خواجہ

پیر 24 اکتوبر 2016 00:00

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2016ء) وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے انسپیکشن ٬انکوائریز اینڈا مپلی منٹیشن ٹیم نادر علی خواجہ نے کہا ہے کہ ٹارگٹ کلرز ٬ بھتہ خوروں اور دیگر جرائم پیشہ افراد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جارہا ہے٬ اس سلسلے میں سندھ پولیس اور رینجرز کا کردار قابل ستائش ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے’’پاک میڈیا ویلفیئر ایسوسی ایشن ‘‘اور’’ روشن دیا‘‘ کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت ہے٬پاکستان کی سلامتی ٬ بقاء اور استحکام کے لئے پیپلز پارٹی نے لازوال قربانیاں رقم کی ہیں جن کو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی نوجوان قیادت بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے میرا ایک اہم عہد ے پر انتخاب مجھ پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے اور میری بھرپور کوشش ہے کہ میں اپنی پارٹی قیادت سمیت عوامی توقعات پر پورا اتروں ۔ اس موقع پر سابق ڈپٹی اسپیکر راحیلہ ٹوانہ صاحبہ ٬ ڈائریکٹر پریس انفارمیشن زینت جہان ٬ پرنٹ و الیکٹرک میڈیا کے نمائیدوں نے تقریب میں شرکت کی۔