Live Updates

اسد عمر نے اپنے بھائی وفاقی وزیر محمد زبیر کی عمران خان پر تنقید کا سخت جواب دیدیا

عمران خان اور تحریک انصاف کے دیگر قائدین پر الزامات لگانے والے نون لیگی رہنماوں کو جیل میں ڈالنے کا مطالبہ

اتوار 23 اکتوبر 2016 22:40

اسد عمر نے اپنے بھائی وفاقی وزیر محمد زبیر کی عمران خان پر تنقید کا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2016ء) پاکستان تحر یک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے اپنے بھائی وفاقی وزیر محمد زبیر کی عمران خان پر تنقید کا سخت جواب دیدیا‘عمران خان اور تحریک انصاف کے دیگر قائدین پر الزامات لگانے والے نون لیگی رہنماوں کو جیل میں ڈالنے کا مطالبہ کر دیا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ رنگے ہاتھوں چوری کرتے پکڑے جانے والے سرغنہ کے ساتھ مل کرانہیں لوٹ مارکی ایسی عادت ہے کہ اسے ٹی وی کی حد تک کا ایک مسئلہ سمجھتے ہیں۔

(جاری ہے)

انکے لئے بہتر یہی ہے کہ ٹال مٹول بند کریں اور رسیدیں تیار رکھیں کیونکہ قوم تلاشی لینے آرہی ہے۔اسد عمر نے کہا لیگیوں کا دعوی ہے کہ نفاذ کی بجائے قانون کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں کوئی ان شعبدہ گروں کو بتائے کہ انہیں قانون کے نفاذ کیلئے عوام کے ٹیکس سے تنخواہیں دی جاتی ہیں٬ انہیں ٹی وی پر بیٹھ کر الزامات لگانے کیلئے تنخواہیں نہیں دی جاتیں۔واضح رہے کہ اسد عمر کے بڑے بھائی زبیر عمر نے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر الزامات عائد کیے تھے جبکہ انہوں نے عمران خان سے اپنی آمدن کی رسیدیں دکھانے کا بھی مطالبہ کیا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات