Live Updates

انٹیلی جنس اداروں نے پاکستا ن تحریک انصاف کے دھرنے میں مسلح افراد کی کرائے پر خدمات حاصل کرنے سے متعلق رپورٹ حکومت کو پیش کر دی

اتوار 23 اکتوبر 2016 22:40

انٹیلی جنس اداروں نے پاکستا ن تحریک انصاف کے دھرنے میں مسلح افراد کی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2016ء) انٹیلی جنس اداروں نے پاکستا ن تحریک انصاف کے دھرنے میں مسلح افراد کی کرائے پر خدمات حاصل کرنے سے متعلق رپورٹ حکومت کو پیش کر دی ۔اتوار کے روز میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آئی بی اور سپیشل برانچ نے رپورٹ حکومت کر پیش کر دی ہے جبکہ رپورٹس کی نقول وزارت داخلہ کو بھی بھجوا دی گئیں ہیں ۔

(جاری ہے)

خفیہ اداروں کی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے پر مسلح افراد کی خدمات کرائے پر حاصل کرلی گئیں ہیں جوکہ اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں توڑ پھوڑ کریں گے تاہم ان سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی مرتب کی جائے ۔رپورٹ میں مسلح افراد کی خدمات حاصل کرنے والے اراکین صوبائی اسمبلیوں کے نام بھی شامل ہیں ۔رپورٹ میں کہا گیاہے کہ کے پی کے اور پنجاب سے 1000مسلح افراد کی خدمات حاصل کی گئیں ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :