نوجوان لڑکی کا اسلام آباد میں برہنہ ہو کر احتجاج۔ اصل وجہ سامنے آ گئی

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 23 اکتوبر 2016 22:31

نوجوان لڑکی کا اسلام آباد میں برہنہ ہو کر احتجاج۔ اصل وجہ سامنے آ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22اکتوبر۔2016ء) اسلام آباد میں نوجوان لڑکی کے برہنہ ہو کر احتجاج کرنے کی اصل وجہ سامنے آ گئی ہے۔پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق لاہور کے پوش ایریا میں رہنے والی خاتون (م ا ) ویزہ لگوانے کے لئے فرانس کی ایمبسی آئی تھی لکین بعض وجوہات کی بنا کی بنا پر فرانسیسی ایمبسی نے خاتون کو ویزہ دینے سے انکار کر دیا تھا جس پر خاتون نے تھرڈ ایونیو کے قریب پہنچ کر اپنے کپڑے اتار دیئے اور برہنہ ہو کر احتجاج شروع کر دیا تھا ۔

وومن پولیس سٹیشن کے ڈیوٹی افسران نے لڑکی کی دی گئی معلومات پر اس کے والدین سے رابطہ کیا ،جس کے بعدلڑکی کے اہل خانہ رات گئے تقریباً 1 بجےتھانے پہنچ کر قانونی تقاضوں کوپورا کرتے ہوئے اپنی بیٹی کولے کر لاہور روانہ ہو گئے ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب معروف صحافی عمر قریشی کے مطابق خاتون ذہنی مریضہ ہے اور ویزا کی درخواست مسترد ہونے پر وہ آپے سے باہر ہو گئیں اور دماغی حالت کی وجہ سے ایسا کرنا شروع ہو گئیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں خاتون ہو کر سڑک پر احتجاج کر رہی تھی اور پولیس اہلکار اس کے گرد جمع تھے۔ اس دوران ایک خاتون پولیس اہلکار سے اس کی ہاتھا پائی بھی ہوئی۔

متعلقہ عنوان :