ملک ریاض نے قائد اعظم ہائوس اور وزیر مینشن کھارا در کی تعمیر و مرمت کی ذمہ داریاں اٹھانے کی پیشکش کر دی

اتوار 23 اکتوبر 2016 22:20

ملک ریاض نے قائد اعظم ہائوس اور وزیر مینشن کھارا در کی تعمیر و مرمت ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2016ء) بحریہ ٹائون کے مالک ملک ریاض نے قائد اعظم ہائوس اور وزیر مینشن کھارا در کی تعمیر و مرمت کی ذمہ داریاں اٹھانے کی پیشکش کر دی ۔تفصیلات کے مطابق ملک ریاض کا کہنا ہے کہ وزیر مینشن کی موجودہ حالت دیکھ کر دلی دکھ ہواہے ٬قائد اعظم ہائوس کے اطراف گندگی اور کوڑے کے ڈھیر ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آئندہ نسلوں کیلئے قومی ورثے کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے٬ذمہ داری کو قومی فریضہ سمجھ کر انجام دینا چاہتاہوں۔

ملک ریاض کا کہناتھا کہ وفاق اور سندھ حکومت سے درخواست ہے کہ قائد اعظم ہائوس وزیر مینشن کھارادار کی ذمہ داری پانچ سال کیلئے مجھے سونپ دی جائے۔ان کا کہناتھا کہ جارج واشنگٹن اور ماوزے تنگ کے گھر ائوج بھی سیاحتی مقام کے طور پر محفوظ ہیں۔