فورٹریس سٹیڈیم میں انٹر نیشنل پیسز چیمپیئن شپ کی اختتامی تقریب میں آرمی چیف جنرل راحیل شر یف کی شر کت

پاک فوج کی جانب سے سکیورٹی کے سخت ترین اقدامات ‘ پورے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے اور مختلف عمارتوں پر بھی پاک فوج کے ماہر نشانہ باز تعینات

اتوار 23 اکتوبر 2016 22:00

فورٹریس سٹیڈیم میں انٹر نیشنل پیسز چیمپیئن شپ کی اختتامی تقریب میں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2016ء) فورٹریس سٹیڈیم میں انٹر نیشنل پیسز چیمپیئن شپ کی اختتامی تقریب میں آرمی چیف جنرل راحیل شر یف کی شر کت ‘پاک فوج کی جانب سے سکیورٹی کے سخت ترین اقدامات کیے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں طویل عرصے کے بعد بڑے پیمانے پر بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلے منعقد کرائے گئے ہیں جن کی اختتامی تقریب فورٹریس سٹیڈیم لاہور میں ہوئی جہاں تقریب کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل راحیل شریف ہیں جبکہ شوبز٬ کرکٹ اور دیگر کھیلوں سے تعلق رکھنے والی متعدد شخصیات بھی تقریب میں شریک ہیںپہلی انٹر نیشنل پیسز چیمپیئن شپ کی اختتامی تقریب کے موقع پر پاک فوج کی جانب سے سخت ترین حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں اور سٹیڈیم کے ارد گرد بڑی تعداد میں جوانوں کو سکیورٹی کیلئے تعینات کیا گیا جبکہ پاک فوج کے جوانوں نے سکیورٹی نقطہ نظر کے تحت پورے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے اور مختلف عمارتوں پر بھی پاک فوج کے ماہر نشانہ باز تعینات ہیںقبل ازیں شہر میں پاک فوج کی بڑی پیمانے پر نقل حمل ہوئی اور آرمی چیف کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لئے چیک پوائنٹس پر چیکنگ بڑھا دی گئی۔

متعلقہ عنوان :