سی ڈی اے افسران کی نا اہلی کی وجہ سے پارلیمنٹ لا جز کے اضافی فیملی سویٹ مکمل نہیں ہو سکے٬قائم مقام سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کا اظہار برہمی

اتوار 23 اکتوبر 2016 22:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2016ء) قائم مقام سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے اراکین پارلیمنٹ اور ان کے عملے کی رہائش کے لیے پارلیمنٹ لا جز سے محلقہ تعمیر کیے جانے والے اضافی فیملی سویٹ اور سر ونٹ کوارٹر ز کے منصوبے کی بر وقت تکمیل نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران کی نا اہلی ٬غفلت اور غیر سنجیدہ رویے کی وجہ سے جس منصوبے کو دسمبر 2013تک مکمل ہونا تھا اب تک مکمل نہیں ہو سکا۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار چیر مین سی ڈی اے انصر عزیز سے پارلیمنٹ ہائوس میں ہونے والی اپنی ملاقات میں کیا ۔ قائم مقام سپیکر نے کہا کہ اس منصوبے پر کام کا آغاز 2011 میںہوا تھا اور ابتدائی ہی طور پر اس منصوبے کی تکمیل کی حتمی تاریخ دسمبر 2013تھی تاہم سی ڈی اے نے اس منصوبے پر کام کرنے والی تعمیراتی فرم کوکام مکمل کرنے کے لیے حتمی مدت میں 2بار توسیع دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کی ہائوس اینڈ لا ئبریری کی قائمہ کمیٹی نے متعدد بار سی ڈی اے احکام کو ہدایت کی کہ تعمیر اتی فرم کو کام پر رفتار کو تیز کرنے اور اسے حتمی مدت جو 30ستمبر 2016تھی تک کام کو مکمل کرنے کے لیے پابند کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ سابق چیر مین سی ڈی اے معروف افضل اور ممبر انجینر نگ سی ڈی اے نے گزشتہ 3سالوں کے دوران کئی بار کمیٹی کے سامنے کام کو بروقت مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی تاہم عملی طور پر اپنے وعدوں کو پورا کرنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے ۔

انہوں نے کہا کہ سابق چیر مین سی ڈی اے اور ممبر انجینر نگ نے گزشتہ 3سالوں میں اس سلسلے میں کمیٹی کو اندھیرے میں رکھا اور مسلسل غلط بیانی سے کام لیتے رہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک سو سے زیاد ہ اراکین پارلیمنٹ کو اب تک سر کاری طور پر رہائش گاہ نہیں مل سکی اوروہ گزشتہ 3سالوں سے مسلسل سر کاری رہائش گاہ کی فراہمی کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے حکا م کی نااہلی کی وجہ سے انہیں اور کمیٹی کے دیگر ممبران کو ان اراکین پارلیمنٹ جنہیں اب تک رہائش گاہ نہیں مل سکی کے سامنے شر مندگی اٹھانا پڑ تی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے کمیٹی کے ہر اجلاس میں ایک نیا بہانہ تلاش کر لیتا ہے اور منصوبے کی تکمیل کی ایک نئی تاریخ دے دیتا ہے انہوں نے سی ڈی اے کی طر ف سے کمیٹی کی ہدایات پر عمل درآمد میں غیر ذمہ درانہ رویے اور عد م تعاون پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے چیر مین سی ڈی اے کو اضافی فیملی سویٹ کے منصوبے میں تاخیر کی وجوہات کی تحقیقات کرانے اور ان افسر ان جو اس ناکامی کے ذمہ دار ہیں کے خلاف سخت کاروائی کر نے ہدایت کی۔ چیر مین سی ڈی اے نے قائم مقام سپیکر کو یقین دلایا کہ وہ ذاتی طور پر اس معاملے کو دیکھیںگے اور 15پندرہ دن کے اند ر کمیٹی کے فیصلوں کے نفاذ اور اضافی فیملی سویٹ کی تعمیر میں تاخیر کے حوالے سے انہیں تفصیلی رپورٹ پیش کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :