خیبرایجنسی ٬جیونی میں فائرنگ سے 2سیکورٹی اہلکاروں سمیت3افراد جاں بحق ٬ 2زخمی

اتوار 23 اکتوبر 2016 21:50

خیبرایجنسی ٬جیونی میں فائرنگ سے 2سیکورٹی اہلکاروں سمیت3افراد جاں بحق ..

جمرود (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2016ء) خیبرایجنسی کے علاقے جیونی میں فائرنگ سے 2سیکورٹی اہلکاروں سمیت3جاں بحق جبکہ 2زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جیونی میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے ایک قبائلی رہنمااور2سیکورٹی اہلکار جاں بحق جبکہ 2زخمی ہوگئے ٬زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیاسیکورٹی فورسزنے علاقے کوسیل کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔(یاسرعباسی)