چیف سیکریٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ سے نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے سیکریٹری شاہد رشید کی ملاقات

اتوار 23 اکتوبر 2016 21:40

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2016ء) چیف سیکریٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ سے نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے سیکریٹری شاہد رشید نے اتوار کے روز ملاقات کی٬ اس موقع پر انہوں نے چیف سیکریٹری کو ٹرسٹ کے زیراہتمام جاری سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

چیف سیکریٹری نے ٹرسٹ کے قیام کے اغراض و مقاصد اور سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے ادارے نظریہ پاکستان کی ترویج اور اسے اجاگر کرنے کے لیے گرانقدر خدمات انجام دے رہے ہیں٬ صوبائی حکومت ٹرسٹ کے کوئٹہ میں زیلی دفتر کے قیام میں بھرپور تعاون کرے گی۔

متعلقہ عنوان :