تھانہ کلچر کی تبدیلی کو عملی اقدامات اٹھا کرثا بت کرنا ہے ٬ ڈی پی او

اتوار 23 اکتوبر 2016 21:30

وہاڑی۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2016ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی عمر سعید ملک نے کہا کہ تھانہ کلچر اور پولیس رویہ کی تبدیلی کا صرف نعرہ نہیں لگانا بلکہ اس پر عملی اقدامات اٹھا کر شہریوں اور پولیس کے درمیان پید ا ہونے والے خلاء کو ختم کرنا ہے ٬ کرپشن اور منشیات معاشرے کے ناسور ہیں انہیں جڑ سے اکھاڑنے کے لیے کانسٹیبل سے لیکر ڈی پی او تک کو ایک ٹیم ورک میں محنت کرنا ہو گی٬ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس لائن وہاڑی میں منعقد ہ دربار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز ٬ تفتیشی افسران اور کانسٹیبلان کی کثیر تعداد موجو د تھی۔عمر سعید ملک نے کہا کہ پولیس کے جوان محکمہ کا اثاثہ ہیں ان کے مسائل کے حل کے لیے وہ ہر وقت موجود ہیں جبکہ انہیں بھی چاہیے کہ وہ عوامی مسائل کے حل کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں ۔ ایس ایچ اوز اور دیگر اہلکار تھانوں میں آنے والے سائلین سے شفقت اور خوش اخلاقی سے پیش آئیںاور ہر جائز مقدمہ فوری درج کیا جائے ۔جھوٹی ایف آئی آر کے اندراج کا ذمہ دار سرکل افسر ہو گا۔انہوں نے اس موقع پر پولیس ملازمان کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے فوری احکامات جار ی کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :