فضل سلیمان میموریل ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتما م فری ڈسپنسری٬ واٹر فلٹریشن پلانٹ اور دستکاری سکول پر مشتمل26لاکھ روپے مالیت کے منصوبہ کا افتتاح کر دیاگیا

اتوار 23 اکتوبر 2016 21:30

وہاڑی ۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2016ء)ایم این اے طاہر اقبال چودھری اور ایم پی اے نعیم اختر خان بھابھہ نے 101/WBمیں ڈاکٹر احمد یار اور بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) حسن اقبال ٹوانہ کے ہمراہ فضل سلیمان میموریل ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتما م فری ڈسپنسری٬ واٹر فلٹریشن پلانٹ اور دستکاری سکول پر مشتمل26لاکھ روپے مالیت کے منصوبہ کا افتتاح کیا٬ انہوں نے کہا کہ انسانیت کی خدمت ایک عظیم کام ہے ٬ڈاکٹر احمد یار کی طرف سے علاقہ کے لوگوں کے مفت علاج معالجہ کے لیے فری ڈسپنسری٬پینے صاف پانی کے لیے واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب اور خواتین کی بہبود کے لیے دستکاری سکول کا قیام انسانیت کی معراج ہے ٬انہوں نے کہا کہ اپنی مدد آپ کے تحت اداروں کا قیام علاقہ کے مسائل کو حل کرنے کی طرف مثبت پیش رفت ہے ٬مخیر افراد کو دکھی انسانیت کی خدمت اورفلاحی کاموں کے لیے آگے آنا چاہیے ٬ڈاکٹر احمد یار نے کہا کہ بیرون ملک رہ کر انہیں اپنے آبائی علاقہ کی پسماندگی اور لوگوں کی مشکلات کا احسا س ہوا جس پر اللہ تعالی نے انہیں اس نیک کام کی توفیق عطا فرمائی ٬ایم این اے طاہر اقبال چودھری او رایم پی اے محمد نعیم اختر خان بھابھہ نے کہا کہ 101/WBمیں ان کی سفارش پر لڑکوں اور لڑکیوں کی پرائمری سکولوں کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری ہو چکی ہے جبکہ ان کے ترقیاتی فنڈز سے نالی٬ سولنگ٬ سیوریج کے لیی50لاکھ روپے کے فنڈز کی منظوری دی جا چکی ہے جلد ہی علاقہ کے لوگوں کے بنیادی مسائل کو حل کر دیا جائے گا٬ اس موقع پر چیئرمین یوسی راجہ فدا حسین ٬ چیئر مین یوسی اختر نواز بھٹی ٬انسپکٹرموٹر وے چودھری طارق ٬حافظ ممتاز احمد ٬عمران چودھری٬پروفیسر ندیم پاشا٬ چودھری آفتاب اور چودھری عبدالرحیم بھی موجود تھے۔