ٹریفک قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے حادثات پر قابو پایا جا سکتا ہے٬مرزا عارف بیگ

اتوار 23 اکتوبر 2016 21:30

ڈی جی خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2016ء) انچارج ایجوکیشن ٹریفک پولیس مرزا عارف بیگ نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے حادثات پر قابو پایا جا سکتا ہے ٬خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ٬ٹریفک اصولوں پر عمل پیرا ہوتے ہوئے مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں ٬یہ بات انہوں نے گذشتہ روز خالد بلو چ اڈہ گڈز ٹرانسپورٹ پر شرکا کو ٹریفک قوانین بارے آگہی لیکچر دیتے ہوئے کہی ٬انہوں نے کہا کہ کم عمر افراد ہرگز ڈرائیونگ مت کریں ٬ جن کی عمر 18سال یا اس سے زائد ہوچکی ہے اور انکا لائسنس نہیں بنا وہ لائسنس برانچ آکر اپنا لائسنس بنوائیں تاکہ انکی مزید رہنمائی کی جا سکے ٬تیز رفتاری مقابلہ بازی سے اجتناب کریں ٬کسی بھی حادثہ کی صورت میں ریسکیو1122یا پھر متعلقہ تھانہ کو اطلاع دیں٬ اس موقع پر خالد بلوچ خان ٬ صادق حسین کھوسہ ٬ ظفر خان ٬ اللہ ڈیوایا خان ٬ غلام حسین ٬ حاجی اسلم ٬ جھولے لعل ارشادحسین ٬ پیر بخش خان ٬ فدا حسین ٬ کریم بخش خان ٬ سبطین جمال غلام قادر لاشاری ٬ شاہد محمود گجر ٬ نے انکے ہمراہ آگہی واک کی اور پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے ۔

متعلقہ عنوان :