سنٹرل جیل کی سکیورٹی کو مزید فول پروف بنادیاگیا ہے٬سپرنٹنڈنٹ جیل

اتوار 23 اکتوبر 2016 21:30

ڈی جی خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2016ء) پنجاب بھر کی جیلوں کی طرح یہاں سنٹرل جیل کی بھی سیکیورٹی کو مزید فول پروف بنا دیا گیا ہے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے جیل انتظامیہ ہمہ وقت تیار ہے جبکہ اسیران کی فلاح و بہود کے سلسلہ میں ان کی اخلاقی اور اصلاحی تربیت پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ان کو خوراک بھی اعلیٰ کوالٹی کی فراہم کی جا رہی ہے تاکہ ان کی اچھے سے نشو و نما ہو سکے ان خیالات کا اظہار سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل ڈیرہ غازی خان جام محمد آصف اقبال نے کیا٬ انہوں نے کہا کہ جیل کے اندر اور باہر چاروں اطرف گشت کے نظام کو مزید فعال کیا گیا ہے اور سپیشل فورس اپنے فرائض منصبی سر انجام دے رہی ہے ٬حساس اسیران کی مکمل نگرانی کی جا رہی ہے جبکہ تخریب کار عناصر اور شر پسندوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے کے لئے جیل انتظامیہ اور ایلیٹ فورس کے جوان 24گھنٹے تیار ہیں انہوں نے کہا کہ عوام شکایات کے پیش نظر جیل کے احاطہ میں جیمرز کا م کر رہے ہیں جیل کی حدود تک جیمرز موبائل سگنل ڈراپ کر سکتے ہیں ٬اس موقع پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل محمد علی خاکوانی ٬اسد علی خان و دیگر عملہ بھی انکے ہمراہ تھا۔

متعلقہ عنوان :