کے پی٬ کے عوام نظام شریعت کے عاشق ہیں ۔لیاقت بلوچ

اتوار 23 اکتوبر 2016 21:20

نوشہرہ۔23اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2016ء) سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے نوشہرہ میں جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ خیبر پختونخوا کے عوام نظام شریعت اور قرآن و سنت کی تعلیمات کا عشق رکھتے ہیں ٬ اسلام کے متوالے پاکستان کے اسلامی نظریاتی کردار کی حفاظت کریں گے ٬, جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کا اجتماع عام اسلامی انقلاب کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا ۔

(جاری ہے)

لیاقت بلوچ نے کہاکہ جماعت اسلامی کی کرپشن فری پاکستان تحریک نے عوام کو بیدار اور کرپٹ مافیا کو بے نقاب کر دیا ہے ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ سیاسی جلسوں میں شائستگی ضروری ہے ٬ احتجاج ٬ دھرنے ٬ ریلیاں اپوزیشن جماعتوں کا آئینی ٬ سیاسی جمہوری حق ہے لیکن جمہوری قوتوں کو یہ احتیاط لازماً کرنا ہوگی کہ آئین ٬ آزاد عدلیہ اور جمہوریت پر کوئی شب خون نہ مارسکے ۔

متعلقہ عنوان :