سندھ ہائی کورٹ کا شراب پر پابندی کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ سراج الحق

اتوار 23 اکتوبر 2016 21:20

نوشہرہ۔23اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2016ء) پشاور ( اے پی پی )امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے سندھ ہائی کورٹ کے شراب پر پابندی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اضاخیل میں جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے دوروزہ اجتماع عام کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سراج الحق نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ دینیات کے معلمین کی تعیناتی کے لئے بجٹ مختص کیا جائے۔

انھوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق صوبہ بھر میں سرکاری سطح پراردو زبان رائج کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کی طاقت اور ووٹ کے ذریعے ملک میں تبدیلی لا ئے گی۔ ا نھوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن کو مکمل آزادی اور مالی خود مختاری دی جائے اور انتخابی اصلاحات کی جائیں٬۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ سندھ کے لوگوں نے پیپلز پارٹی کو ووٹ دیا لیکن اس وقت سب سے زیادہ غربت سندھ میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے مسئلہ کشمیر کو حقیقی معنوں میں اجاگر کیا ہے۔ سراج الحق نے کہا کہ اگر ہماری حکومت آئی تو خواتین کو برابر کے حقوق دیں گے٬ جو باپ بیٹی کو وراثت میں حق نہیں دے گا یا تعلیم سے محروم رکھے گا وہ جیل جائے گا٬ بزرگوں کو بڑھاپا الاؤنس دیں گے ٬ علماء کو تنخواہیں دیں گے٬ نوجوانوں کو بے روزگاری الاؤنس دیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :