حکومت عوام کو مہنگائی اورکرپشن سے نجات دلانے کے لیے بھر پور اقدامات کر رہی ہے ٬چوہدری فیاض ظفر

اتوار 23 اکتوبر 2016 21:20

اوکاڑہ۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2016ء) حکومت عوام کو مہنگائی بے روزگاری کرپشن سے نجات دلانے کے لیے بھر پور اقدامات کر رہی ہے ٬عمران خان اپنے طرز سیاست کی بدولت 2023تک کاانتظار کریں٬ ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ (ن) کے رہنماء چوہدری فیاض ظفر نے صحافیوں کے وفد سے ملاقات میں کیا ٬انہوں نے کہا کہ دھرنا دینے والوں کو انارکی پھیلانے کے سوا کچھ نہیں آتا ٬عوام عملی قدامات پر یقین رکھتی ہے یہی وجہ ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے شروع کیے ہوئے ترقی کے منصوبوں کو دیکھ کر ہی ملک بھر میںہونے والے ضمنی انتخابات میں ہر جگہ شیر کو ہی کامیابی مل رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :