ہمارے طلباء وطالبات میںٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیںہے٬ڈاکٹراطہرمحبوب

اتوار 23 اکتوبر 2016 21:20

رحیم یا رخان۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2016ء)شعبہ تعلیم میں اس وقت ہمیں بے شمارچیلنجزکاسامناہے٬ہمارامقابلہ دیگرممالک کے طلباء وطالبات سے ہے ہمارے طلباء وطالبات میںٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیںہے٬ضرورت اس امرکی ہے کہ ہمیں بین الاقوامی معیارکے مطابق ان کی تربیت کی ضرورت ہے٬ہمارے بچوں نے دنیابھرمیں شعبہ تعلیم میں اپنے نام پیداکئے ہیں جس کی واضح مثالیں موجودہیں۔

ان خیالات کااظہاروائس چانسلرخواجہ فریدانجینئرنگ اینڈآئی ٹی یونیورسٹی ڈاکٹراطہرمحبوب نے پنجاب گروپ آف کالجزمیں فرسٹ ائیر کی طالبات کے اعزازمیں سیکنڈائیرکی طالبات کی جانب سے دی گئی ویلکم پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پنجاب کالج نے تعلیم کے شعبہ میں بڑانام پیداکیاہے اوراس کالج فارغ التحصیل طلباء وطالبات ملک کے مختلف شعبوں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں٬انہوں نے کہاکہ موجودہ چیلنجزکے دورمیں بچوںکی پڑھائی پرکوئی سمجھوتہ نہیںہوناچاہیے٬ ایک عورت کی تعلیم کاحاصل کرناگویاپورے خاندان کاتعلیم حاصل کرناہے٬پرنسپل پنجاب کالج پروفیسرمحمدارشدنے کہاکہ پنجاب کالج میں ہمیشہ طالبات نے بورڈکے امتحان میں نمایاںپوزیشنزحاصل کرکے اپنے والدین٬اساتذہ اورادارے کانام بلندکیاہے٬انہوں نے اس بات پرزوردیکرکہاکہ طالبات اپنی توجہ صرف اورصرف پڑھائی پرمرکوزرکھیںاس کے ساتھ ساتھ اپنے والدین٬اساتذہ کااحترام کریں اورآپس میںپیار٬محبت اوریگانگت کی فضاء پیداکریں کامیابی آپ کے قدم چومے گی٬اس موقع پرڈی ایس پی ٹریفک چوہدری اصغرعلی٬رحیم یارخان ادبی فورم کے صدرمعروف شاعرجبارواصف٬چیمبرآف کامرس کے وائس پریذیڈنٹ چوہدری شوکت حیات٬وائس پرنسپل محمدرضوان٬پروفیسرمحمدیونس٬ڈاکٹرماجدخان٬ڈی ایس آررینجرمحمداسحاق اورطالبات کی ایک کثیرتعدادموجودتھی اس موقع پرطالبات نے سبق آموزخاکے پیش کرکے حاضرین کے دل موہ لئے۔