بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت رحیم یارخان میں بھی رقوم کی ترسیل کاطریقہ کارتبدیل کردیاگیا٬طلحہ بن ایمان

اتوار 23 اکتوبر 2016 21:20

رحیم یار خان۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2016ء)بینظیرانکم سپورٹ پروگرام(BISP) کے تحت ضلع رحیم یارخان میں بھی رقوم کی ترسیل کاطریقہ کارتبدیل کردیاگیاہے٬اب رقم بینظیرکارڈ کی بجائے وصول کنندہ کوبائیومیٹرک طریقہ کارکے تحت ملا کرے گی۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ ڈائریکٹربی آئی ایس پی رحیم یارخان طلحہ بن ایمان کے مطابق اب بی آئی ایس پی کے تحت رجسٹرڈ سہ ماہی رقوم حاصل کرنے والی خواتین سے التماس ہے کہ وہ بالکل صبروتحمل اورآرام کے ساتھ اپنے قومی شناختی کارڈکے ہمراہ ٹیلی نار کے ڈیلرسے انگوٹھالگواکرمکمل تصدیق کے بعدپوری قسط وصول کریں٬ اگرانہیں پھربھی اس سلسلہ میں پریشانی کاسامنا ہوتووہ 0800-26477پرمفت کال کرکے معلومات حاصل کرکے اپنی پریشانی کاازالہ کرسکتیں ہیں۔

طلحہ بن ایمان نے مزیدکہا کہ نوسربازاورایجنٹ مافیاسے خواتین ہوشیاررہیں کسی بھی شکایات کی صورت میں دفتر سے رجوع کریں۔