وردی میں ملبوس ڈاکوئوں سمیت 14 ملزمان گن پوائنٹ پر گندم سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالہ چھین کرفرار

اتوار 23 اکتوبر 2016 21:20

ساہیوال۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2016ء)پٹرولنگ پولیس وردی میں ملبوس ڈاکوئوں سمیت 14 ملزمان گن پوائنٹ پر گندم سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالہ چھین کرفرار ہو گئے٬ تفصیلات کے مطابق وہاڑی کا بیوپاری غلام مرتضیٰ اپنے ساتھیوں ذوالفقار علی اور قیصر کے ہمراہ ٹریکٹر ٹرالہ پر گندم لوڈ کرکے گگو منڈی سے ساہیوال جارہاتھا کہ اڈہ بودے والا کے قریب کاروںپر سوار پٹرولنگ پولیس کی وردی پہنے ہو ئے منظور احمد وغیرہ 14 ملزمان نے انہیں روک لیا اور گن پوائنٹ پرلوڈشدہ ٹریکٹر ٹرالہ معہ 500من گندم کل مالیتی 15لاکھ50ہزارروپے چھین کرفرارہوگئے۔

(جاری ہے)

چوری کی دیگر وارداتوں میں حسین کالونی میںنامعلوم ملزما ن نے عبدالمنان کے دفتر کے باہر سے ا سکی موٹرسائیکل او ر 82/6-Rمیں طارق وغیرہ5ملزمان نے مجیب الرحمن کے دو جا نور مالیتی40ہزارروپے چرالیے٬ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔