مسلم لیگ ن پنجاب کے بلا مقابلہ منتخب ہونے والے سینئر نائب صدر ملک ندیم کامران کا ساہیوال پہنچنے پرشاندار استقبال

اتوار 23 اکتوبر 2016 21:20

ساہیوال۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے بلا مقابلہ منتخب ہونے والے سینئر نائب صدر ملک ندیم کامران نے کہاہے کہ یہ سیٹ میں ساہیوال کے نام کرتاہوں الله تعالیٰ نے مجھے آپ لوگوںکی محبت کا ثمر دیاہے٬ پورے پنجاب میں حالیہ الیکشن میں ساہیوا ل کے عوام نے شاندار فتح لیکر ساہیوال کا نام روشن کیاجس پر محمد نوازشریف محمد شہبازشریف اور حمزہ شہباز نے میرے انکار کے باوجود یہ عہدہ دیا جس کے لیے میں ان کا بے حد مشکور ہوں٬ وہ سینئر نائب صدر بلا مقابلہ منتخب ہونے کے بعد ساہیوال پہنچنے پر کارکنوںکی طرف سے شاندار استقبال کے موقع پر خطاب کررہے تھے٬اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی پیر سید عمران احمد شاہ ‘سابق ایم این اے چوہدری زاہد اقبال ‘مسلم لیگی راہنمائوں چوہدری محمد ماجد علی‘ آصف سہیل بھٹی ‘یونین کونسلوںکے چیئر مین ‘وائس چیئرمین ‘کونسلرز اور کارکنوںکی کثیر تعداد بھی موجود تھی٬اس موقع پر ممبرقومی اسمبلی پیر سید عمران احمد شاہ نے خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ وہ شریف برادران کے مشکور ہیں کہ انہوںنے قربانیاں دینے والے ورکروں کو نواز کر ورکرز نواز ہونے کا ثبوت دیا ٬ ساہیوال کی تعمیرو ترقی میں ہم سب ایک ہیں ٬ انہوںنے کہا کہ وہ ناراض کارکنوں کو بھی ساتھ لیکر چلیںگے اور انہیں منانے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا۔