پہلی زیڈ ٹی بی ایل نیشنل جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کے دوسرے روز دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے٬آج انڈر 12٬ انڈر 10 کیٹیگریز کے میچز کھیلے جائیں گے

اتوار 23 اکتوبر 2016 21:20

لاہور۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2016ء) پہلی زیڈ ٹی بی ایل نیشنل جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کے دوسرے روز دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے۔ چھٹی کی وجہ سے تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد بھی گرائونڈ میں موجود تھی۔ دوسرے روز انڈر 18 اور انڈر 14 کے مین رائونڈز مکمل ہوئے۔ انڈر 18 مین رائونڈ میں یوسف خان نے مصطفی علی کو6-3, 6-1 سے٬ پربت خان نے حمزہ بن ریان کو 6-4, 7-6 سے٬ اہلام خام نے فرحان اللہ کو 6-4, 6-3 سے ہرا کر اگلے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔

(جاری ہے)

انڈر 14 کے مین رائونڈ میں فیضان سبحانی نے سفیان عادل کو 6-1, 6-2 سے٬ نعلین عباس نے حسن گل کو6-0, 6-0 سے٬ سید محمد مصطفی نے شمزہ طاہر کو 6-0, 6-2 سے٬ عبدالحنان خان نے شہریار احمد کو 6-0, 6-0 سے٬ محمد عبداللہ نے علی رضا کو 6-3, 6-3 سے ٬ عاصم خان نے راشد سبحانی کو 6-0, 6-2 سے٬ زلان عباس نے بلال ضیاء کو 7-5, 1-6, 10-3 سے٬ محمد سید نے سیف العزیز کو 6-0, 6-1 سے جبکہ مہاتیر خان نے سلیم منصف کو 6-1, 6-3 سے شکست دے کر کوارٹرفائنل مرحلے کیلئے کوالیفائی کیا۔ آج انڈر 12٬ انڈر 10 کیٹیگریز کے میچز کھیلے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :