لاہور میں چھ روزہ انٹرنیشنل پیسز چیمپئن شپ اختتام پذ یر٬ چیمپئن شپ کے کا میاب انعقاد سے دنیا کو پیغام دیا گیاکہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور یہاں کے حالات سازگار ہیں٬مہمان خصوصی لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کی اہلیہ نے کھلا ڑیوں میںانعامات تقسیم کیے

اتوار 23 اکتوبر 2016 21:20

لاہور۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2016ء) لاہور میں چھ روزہ انٹرنیشنل پیسز چیمپئن شپ ختم ہوگئی۔آخری روز دومنی میراتھن ریسز ہوئیں٬ جس میں غیر ملکی کے ساتھ پاکستانی ایتھلیٹس اور عام شہریوں نے شرکت کرکے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور یہاں کے حالات سازگار ہیں۔تین عشاریہ دوکلومیٹر مردوں کی ریس میں ساہی وال سے تعلق رکھنے والے عامراحمد نیکامیابی حاصل کرکے اپنی جیت کو پاکستان آرمی اور کشمیریوں کے نام کیا۔

لڑکیوں کیایونٹ میں فرحت نے پہلی پوزیشن پائی۔مہمان خصوصی لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کی اہلیہ نے انعامات تقسیم کیے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان آرمی کے زیر اہتمام ہونے والی اس پیسز چیمپئن شپ میں چودہ غیر ممالک سے فوجی جوانوں کے ساتھ عام شہریوں کو بھی مقابلوں میں شرکت کا موقع فراہم کیاگیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں آخری روز دومنی میراتھن ریسز کروائی گئی٬تین عشاریہ دو کلومیٹر کی پہلی ریس میں چودہ ملکوں سے آئے مہمان فوجی اتھلیٹس سمیت پاک فوج کے جوانوں٬ عام شہریوں نے شرکت کی۔

ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کے والد اکہتر سالہ محمد رفیق جو اس سے پہلے کئی بین الاقوامی میراتھن ریس میں شرکت کرنے کا تجربہ رکھتے ہیں٬ انہوں نے بھی اس ریس میں حصہ لیا۔ایوب اسٹیدیم سے شروع ہونے والی تین عشاریہ دو کلومیٹر ریس ایوب اسٹیڈیم میں اختتام کو پہنچی۔ریس کے دوران پاکستان اورچین کے فوجی جوان ایک ساتھ پرچم لہراکر پاک چین دوستی کا بھرپور مظاہرہ کرنے کے ساتھ نعرے بھی لگاتے رہے۔

دونوں ملکوں کے اتھلیٹس جب ایک ساتھ اسٹیڈیم میں داخل ہوئے تو اسٹیڈیم میں موجود لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے ان کا بھرپور استقبال کیا۔نتائج کے اعتبار سے ساہی وال سے تعلق رکھنے والے واپڈا کے عامر احمد نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔طارق محمود دوسرے نمبر پر آئے۔ بچوں کی کیٹیگری میں ننگے پاوں سے ریس میں شریک واحد علی اول قرار پاے جبکہ شعیب علی نے دوسری پوزیشن پائی۔

خواتین اور بچوں کے لیے الگ الگ کیٹیگریز رکھی گئی تھیں٬ مردوں کی نسبت نصف فاصلہ پر محیط اس ریس کاآغاز گریڑن گولف کلب سے ہوا اور اس کا اختتام بھی ایوب اسٹیڈیم میں رکھاگیا۔اس ریس میں بھی شریک بچوں کے ساتھ خواتین کا جذبہ دیکھنے سے تعلق رکھتا تھا۔نتائج کے اعتبار سے گرلز کیٹیگری میں تحریم عالم فاتح رہیں۔اٹھارہ سے پینتس سال کی خواتین کیٹیگری میں فرحت بانو نے کامیابی پائی۔

اولمپئن رابعہ عاشق نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔پینتس سال سے زیادہ عمر کی کیٹیگری میں مسز قمر نے اول پوزیشن پائی جبکہ ڈاکٹر فاطمہ کا نمبر دوسرا رہا۔بوائز کیٹیگری میں معروف یونس کامیاب رہے۔ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کے والد نے ریس کے انعقاد پر پاکستان آرمی کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے مقابلے زیادہ سے زیادہ کروانے کی ضرورت ہے۔فاتح اتھلیٹس عامر احمد نے اس جیت کو پاکستان آرمی اور کشمیریوں کے نام کیا۔طالبات کا کہنا تھا کہ بڑے عرصے بعد کسی ایسے ایونٹ میں شرکت کا موقع ملا جس پر بہت خوش ہیں۔مہمان خصوصی لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کی اہلیہ نے کھلا ڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔