ْ سپیشل لاہوری سنڈے برنچ کے موقع پر پریس کلب ممبران اور ان کے اہلخانہ کی بڑی تعدادکی شرکت

اتوار 23 اکتوبر 2016 21:20

لاہور۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2016ء)لاہور پریس کلب کیفے ٹیریا کمیٹی نے معزز ممبران اور ان کے اہلخانہ کے لئے سپیشل لاہوری ناشتہ کا اہتمام کیا٬ لاہوری ناشتہ مینو میںہردلعزیز مشہورپکوان دیسی بکرے کے پائے٬ بونگ٬ مرغ وانڈہ چنے٬ حلوہ ٬ لسی ٬ کلچے٬ چائے اوردیگرکھانے مہیا کئے گئے ۔ پروگرام میں ممبران کی فیملیز خصوصا بچوںاورخواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اورلاہورشہرکے ناشتہ کے روائتی کھانوں سے خوب لطف اندوزہوئے۔

ممبران اوران کی فیملیزکی کثیرتعداد کی آمد کے پیش نظر پریس کلب کیفے ٹیریا ٬ کلب کے لان میں بیٹھنے کے انتظامات کئے گئے تھے۔سنڈے برنچ میں آنے والے معززاراکین کی فیملیزنے پریس کلب کی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہرکی کہ اسے مستقبل میں بھی جاری رکھاجائے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر لاہور پریس کلب کے صدر محمد شہبازمیاںاورسیکرٹری شاداب ریاض نے کہا کہ منتخب باڈی نے کلب کے ممبران اور ان کی فیملیز کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے اور سپیشل لاہوری سنڈے برنچ اس کی ایک مثال ہے۔

انھوں نے مزید کہاکہ پریس کلب میں فیملیز پروگرام منعقد کرنے کا ایک مقصدممبران کی فیملیزکے درمیان ہم آہنگی اور شناسائی کو فروغ دیناہے تاکہ مستقبل میں فیملیزکے درمیان بہترتعلقات پیدا ہوسکیں۔ انھوںنے کیفے ٹیریا کمیٹی اورکلب سٹاف کو لاہوری ناشتہ پروگرام کے بہترین انتظامات کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔