گرینڈ ٹیچرز الائنس پنجاب میں شامل تما م اساتذہ تنظیموں کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس

اتوار 23 اکتوبر 2016 21:20

لاہور۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2016ء) گرینڈٹیچرز الائنس پنجاب میں شامل تما م اساتذہ تنظیموں کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس چیئر مین محمد ظفر جمیل کی زیر صدارت ناصر باغ میں ہوا٬اجلاس میں اساتذہ تنظیموں کے مرکزی صدور سید سجاد اکبر کاظمی٬ رانا عطاء محمد٬ رانا لیاقت علی اور محمد اسلم گھمن سمیت سینکڑوں اساتذہ نمائندگان نے بھر پور شرکت کی٬ مرکزی مجلس عاملہ گرینڈ ٹیچرز الائنس کے اجلاس میں مختلف قراردادیں منظور کی گئیںاور زنجیروں کی تمثیل اساتذہ کی ہاتھوں سے بنائی گئی ایک انسانی زنجیر سے کی گئی٬ اساتذہ نے ناصر باغ سے پہلے سپریم کورٹ تک اور پھر پنجاب اسمبلی مال روڈ پر رواں دواں ٹریفک اور کاروبار کو لمحہ بھر کے لئے متاثر کئے بغیر گھنٹوں اپنا پیغام میڈیا اور عوام تک پہچانا تھا جسے نہایت منظم اورپر امن طور پر مکمل کیا٬گرینڈ ٹیچرز الائنس کے قائدین نے کہا کہ ہم آئندہ بھی حتی المقدور کوشش کریں گے کہ اپناعلم دوستی کا پیغام ہر فرد اور ہر طالب علم تک ایسے پہنچائیں کہ نہ ہمارا تدریسی عمل متاثر ہو اور نہ کسی کو کوئی تکلیف پہنچے۔

متعلقہ عنوان :