ڈی سی او لاہور کااچانک جناح ہسپتال کا دورہ ٬انتظامیہ کو صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنا نے کی ہدایت

اتوار 23 اکتوبر 2016 21:20

لاہور۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2016ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثما ن نے کااچانک جناح ہسپتال کا دورہ ٬مریضوں کے لیے کیے جا نے والے انتظامات کا جائزہ لیا٬ تفصیل کے مطا بق ڈی سی او لاہور نے اتوار کے روز اچانک جناح ہسپتال کا دورہ کیا اور وہاںمریضوں کے لیے کیے جا نے والے انتظامات کا جائزہ لیا٬ انہوں نے ہسپتال میں مفت فراہم کی جانے والی ادویات کے سٹاک کو بھی چیک کیا اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ صفائی ستھرائی کو بہتر کیا جائے٬ ڈی سی او محمد عثما ن نے ہسپتال میں داخل مریضو ں سے بات چیت کی اور ان سے ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے دی جانے والی سہولیات کے بارے میںدریافت بھی کیا ٬ انہوں نے ہسپتال کی ڈینگی وارڈکا دورہ بھی کیا اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت دی کہ انسداد ڈینگی کے ایس او پی کے مطابق وارڈ میں انتظامات کیئے جا ئیں٬ علاوہ ازیں ڈی سی او لاہور نے شہر کے دیگر ہسپتالوں کا دورہ بھی کیا اور وہاں پر بھی انتظامات کوچیک کیا۔

متعلقہ عنوان :