کوئٹہ ٬ نااہل نمائندوں کو فنڈ مختص کرنا عوام کا پیسہ انکیجیبوں میں منتقل ہونے کے مترادف ہے٬ صوبائی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ہدایت الرحمان بلوچ

اتوار 23 اکتوبر 2016 21:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2016ء) جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ٬نائب امیر ڈاکٹرمحمد ابراہیم نے کہا کہ کوئٹہ کے لیے ہر سال ترقیاتی پراجیکٹ کے نام پر اربوں کھربوں خرچ ہونے کے بعد صرف کرپشن کی ٹیکنالوجی نظر آتی ہے عوام کے مسائل کم ہونے کے بجائے زیادہ ہوجاتے ہیں کرپشن کا خاتمہ کیے بغیرمنتخب نااہل نمائندوں کو فنڈ مختص کرنا عوامی پراجیکٹس کی رقومات اکائونٹس وجیبوں میں منتقل ہونے کے مترادف ہے کوئٹہ میں عوام پینے کے پانی ٬تعلیم وصحت اور صفائی وٹریفک کے مسائل کا شکارہیں مسائل کے حل کیلئے حکمرانوں کی جانب سے تمام پراجیکٹ وترقیاتی کام صر ف اورصرف کاغذات میں ہورہے ہیں جو عوام کیساتھ زیادتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اربوں روپے خرچ ہونے کے باوجو د کوئٹہ کے عوام آج بھی پانی کے بوند بوند کو ترس رہے ہیں معمولی بارش سے شہرمیں سیلاب کی صورتحال ہوتی ہے عوام ٹینکر مافیا کے رحم وکرم پر ہے ۔

(جاری ہے)

سیوریج نظام ٬برساتی نالے ٬ سڑکوں کی تعمیر ٬سٹریٹ لائٹ سمیت کوئٹہ ترقیاتی کام نہیں ۔بدقسمتی سے فنڈزہڑپ کرنے کیلئے بجٹ کے قریب شہر کی سڑکوں کامنہ کالا کیا جاتا ہے کروڑوں فنڈزخرچ کرنے کے باوجودبرساتی نالوں نے کوئٹہ کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا ہے روزانہ بڑی گاڑیاں برساتی نالوں میں پھنس جاتے ہیں بڑے بڑے حادثات برساتی نالوں کی وجہ رونما ہوناعام معمول بن گیا ہے ۔

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کوبنیادی سہولیات کی فراہمی ٬ماس ٹرانزٹ ٹرین ٬گرین بس ٬رنگ روڈ فزیبلٹی ٬ڈوزیژنل ہیڈکوارٹرزکی اپ گریڈیشن ٬ہسپتالوں اور دیگرمنصوبوں پر حکومت توجہ دیں قوم کی کھربوں روپے ضائع کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔ جماعت اسلامی صوبائی دارالحکومت کے مسائل اجاگر کرنے اور کرپٹ مافیا کو بے نقاب کرنے کیلئے جدوجہد کرتی رہیگی شہری اپنے حقوق کے حصول کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔

متعلقہ عنوان :