کوئٹہ٬ صوبائی نائب امیرجماعت اسلامی زاہدا ختربلوچ کی کامیاب اجتماع عام کے انعقاد پر ذمہ داران کو مبارک باد

اتوار 23 اکتوبر 2016 21:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2016ء) جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر زاہدا ختربلوچ نے اضاخیل پارک پشاورمیں جماعت اسلامی خیبر پختونخواہ کے اجتماع عام میں شرکت کی اس موقع پر انہوں نے جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سنیٹرسراج الحق ٬لیاقت بلوچ ٬مشتاق احمد خان ودیگر قائدین اور شرکاء سے ملاقات اورلاکھوں مرد وخواتین کے کامیاب اجتماع عام کے انعقاد پر ذمہ داران کو مبارک باددیتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی خیبر پختونخواہ کے کامیاب وبھر پور عوامی منظم اجتماع عام کے مثبت واچھے اثرات پورے ملک پرپڑیں گے اجتماع عام میں لاکھوں مردوخواتین کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام اس ناکام وکرپٹ سیاستدانوں سے تنگ آگیے ہیں عوام کے سامنے ملک کی ترقی وخوشحالی کیلئے جماعت اسلامی ہی بہترین واچھامتباد ل ہے جماعت اسلامی کرپشن وکمیشن مافیا سے پاک ملک گیر منظم حقیقی جمہوری اسلامی انقلابی پارٹی ہے ۔

(جاری ہے)

عوام حقیقی تبدیلی اور اسلامی حکومت چاہتے ہیں اس راہ میں رکاوٹ بننے والے سیاستدان ودیگر قوتیں عوام کے دشمن اور کرپٹ مافیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کرپٹ سیاستدانوں کی وجہ سے ملک اندھیروں کی جانب گامزن ٬قرضوں ومسائل کی دلدل میں پھنس گیا ہے جماعت اسلامی قوم کو مسائل وپریشانیوں اور مشکلات سے نجات کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے کرپٹ ولوٹ مار کرنے والوں کا ساتھ دینے والے بھی اس کے جرائم میں برابرکے شریک ہیں کرپٹ سیاستدانوں لٹیروں او رچوروں کو بچانے والوں کے خلاف عوام متحدہوجائیں ضرورت اس امر کی ہے کہ قوم کو دین دار دیانت دار حقیقی اسلامی قیادت وحکومت مل جائیں مسائل سے نجات اور ترقی وخوشحالی اورامن کیلئے نیک نام دیانت دار قیادت وحقیقی اسلامی انقلابی پارٹی کی ضرورت ہے جو الحمد اللہ جماعت اسلامی کی شکل میں موجودہیں ۔