کوئٹہ ٬محکمہ زراعت ایگریکلچر ان سروس ٹریننگ اکیڈمی کے زیر اہتمام تربیتی ورکشاپ

اتوار 23 اکتوبر 2016 21:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2016ء) محکمہ زراعت حکومت بلوچستان ایگریکلچر ان سروس ٹریننگ اکیڈمی کے زیر اہتمام ایک تربیتی ورکشاپ بعنوان موسمیاتی تبدیلی و خشک سالی اور پانی کی کمی کے تناظر میں گندم کی پیداواری صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے سلسلے میں قلات ڈویژم بمقام خضدار میں منعقد ہوا۔جس میں قلات ڈویژن کے زرعی آفیسران بمع فیلڈ اسٹاف کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

تقریب کا آغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے ہوئی جس کے فرائض محمد انور فیلڈ اسسٹنٹ خضدار نے سرانجام دی ۔ ورکشاپ کے مہمان خاص ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین خضدار عبدالحمید بلوچ تھے ۔

(جاری ہے)

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اکیڈمی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر امان اللہ سالار زئی نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلی کے پیش نظر گندم کی فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کے لئے ہمیں سائنسی طریقہ کاشت کاری پر توجہ دینی چاہئے گندم کی بروقت کاشت بروقت خوراک اور گندم کی نازک حالات میں پانی دے کر پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کیا جاسکتا ہے دوسرے مقررین ڈپٹی ڈائریکٹر ایس ایف ضلع قلات منیراحمد مینگل نے کہاکہ ایک وہ دور تھا کہ دنیاء میں اعلیٰ کام صحت کے شعبے کو سمجھا جاتا تھا لیکن جب دنیاء کی آبادی تیزی سے بڑھنے لگی اور لوگوں کو خوراک کا مسئلہ پیش آنے لگا تو یہ اعزاز صحت کی جگہ شعبہ زراعت کو دے دیا گیا اور اب زراعت کو نیانام فوڈ سیکورٹی بھی مل گیا ہے یعنی جو لوگ خوراک کی کمی کی وجہ سے مختلف بیماریوں کے شکار ہورہے ہیں اس کو بذریعہ زراعت خوراک کی کمی کو دور کرکے بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت پید ا کی جاسکتی ہے انہوںنے پانی کی کمی کی وجوہات بھی بیان کئے زراعت آفیسر خضدارنادر مسیح نے اپنے خطاب میں کہاکہ محکمہ زراعت کا مقصد دنیاء میں متعارف ہونے والی نئی ٹیکنا لوجی جس میں زمین کی تیاری بیج کا صحیح انتخاب پانی کا بروقت استعمال ماحول کے ساتھی بیج کی مطابقت بھی پیداوار میں اضافہ کرسکتی ہے اسکے ساتھ انہوںنے ماحول کی آلودگی کی وجہ سے آبی ہوائی اور موسمی تبدیلی کے بارے میں بھی بتایا انہوںنے کہاکہ آج ہمیں کم پانی پراگنے والی فصلوں کو اگا کر پانی اپنے اور اپنی نسلوکے لئے بچانا چاہئے مہمان خاص وائس چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل خضدار عبدالحمید ایڈوکیٹ نے ٹریننگ کو سراہا ان کا کہنا تھا کہ وزیر زراعت سردار محمد اسلم بزنجو سیکریٹری زراعت عبدالرحمن بزدار کی کاوشوں سے بلوچستان میں زراعت کو دوبارہ فعال کیا جارہاہے جس سے زمینداروں کو فائدہ حاصل ہوگا آخر میں ڈپٹی ڈائریکٹر توسیع زراعت خضدار نے تمام مہمانوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :