کوئٹہ٬عدالت عالیہ میں سانحہ 8اگست کے شہداء کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

اتوار 23 اکتوبر 2016 21:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2016ء) عدالت عالیہ بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق آج بروز سوموار 24اکتوبر 2016 عدالت عالیہ بلوچستان میں صبح 10بجے سانحہ 8اگست 2016 کے شہید وکلاء اور دیگر شہداء کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں شہداء کے ورثاء٬ حادثے میں مزروبین اور معزز وکلاء صاحبان سے شرکت کی استدعا کی گئی ہے۔