کوئٹہ ٬ چیف سیکریٹری کی سرکاری دفاتر٬ ہسپتالوں٬ کالجوں٬ سکولوں اور سرکاری رہائش گاہوں میں شجرکاری کی خصوصی مہم شروع کرنے کی ہدایت

اتوار 23 اکتوبر 2016 21:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2016ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی خصوصی ہدایت پر چیف سیکریٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ کی جانب سے تمام صوبائی سیکریٹریوں ٬ ڈویژنل کمشنروں اور ڈپٹی کمشنروں کو ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ دفاتر٬ ہسپتالوں٬ کالجوں٬ سکولوں اور سرکاری رہائش گاہوں میں شجرکاری کی خصوصی مہم شروع کرنے اور درخت لگانے کا ہدف مقرر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور اس حوالے سے پیش رفت کے بارے میں رپورٹ چیف سیکریٹری آفس کو بھجوانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

چیف سیکریٹری کی جانب سے تمام صوبائی سیکریٹریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے ڈویژنل اور ضلعی افسران کو بھی اس حوالے سے ہدایت جاری کریں۔

متعلقہ عنوان :