بلوچستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام پہلا انٹر اسکول فٹ سال ٹورنامنٹ شروع ہو گیا

اتوار 23 اکتوبر 2016 21:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2016ء) بلوچستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام پہلا انٹر اسکول فٹ سال ٹورنامنٹ جی او آر کالونی کے فٹ سال اسٹیڈیم میںشروع ہوا جس میں سپیشل ہائی اسکول اور اسلامیہ ماڈل اسکول کے درمیان تیسرا کوارٹر فائنل میچ کھیلا گیا جس میں اسپیشل ہائی اسکول نے 10گول کی برتری حاصل کرکے اسلامیہ ماڈل ہائی اسکول کو شکست دی جبکہ پاک ترک اسکول اور سبزل ہائی اسکول کے درمیان کوارٹر میچ میں پاک ترک اسکول نے 8گول کی برتری حاصل کرکے سبزل ہائی اسکول کو شکست دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میچ کے مہمان خصوصی غفور بلوچ تھے ریفری کے فرائض نیاز بلوچ٬ قاضی جلال اور مہراللہ نے انجام دیئے۔ 24اکتوبر کو ٹورنامنٹ کے سلسلے میں دو سیمی فائنل میچ کھیلے جائیں گے جبکہ 25اکتوبر کو فائنل میچ کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :