بلوچستان کے نوجوانوں کوجائزآئینی معاشی حقوق کے حصول کیلئے متحرک ومنظم کر رہے ہیں‘ نوجوان تعلیم ٬کھیل وہنر پر توجہ دینے کے ساتھ اسلامی تعلیمات پر بھی توجہ دیں

جماعت اسلامی یوتھ بلوچستان کے صدر جمیل احمد مشوانی٬سیکرٹری جنرل محمد صادق مینگل کا تقریب سے خطاب

اتوار 23 اکتوبر 2016 21:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2016ء) جماعت اسلامی یوتھ بلوچستان کے صدر جمیل احمد مشوانی٬سیکرٹری جنرل محمد صادق مینگل نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کوجائزآئینی معاشی حقوق کے حصول کیلئے متحرک ومنظم کر رہے ہیں نوجوان تعلیم ٬کھیل وہنر پر توجہ دینے کے ساتھ اسلامی تعلیمات پر بھی توجہ دیں نوجوان اگر باعمل ٬تعلیمیافتہ وباکردار ہوں گے ملک وقوم ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن ہوں گے حکومت نوجوانوں کو منشیات سے بچانے کیلئے کھیلوں کی سہولیات ومواقع فراہم کرنے میں سنجیدہ ہوجائیں جماعت اسلامی کرپشن کو کسی صورت معاف نہیں کریگی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مستونگ درین گڑھ میں والی بال کے کواٹر فائنل میچ کے موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے جیتنے والی اوربہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والیے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کیے اس موقع پر کثیر تعدادمیں نوجوانوں اور کھلاڑیوں نے شرکت کی جمیل احمدمشوانی اور محمد صادق مینگل نے خطاب میں کہا کہ اگر ہمارے منتخب نمائندے یامقتدرسیاسی پارٹیاں قوم ونوجوانوں سے مخلص ہوتے تو آج نوجوان روزگار تعلیم ودیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے دبدر وپریشان نہیں ہوتے بلکہ صرف اور صرف تعلیم پر توجہ دیتے آج نوجوان تعلیم ٬روزگار ودیگر مسائل سے دوچار ہیں جماعت اسلامی انشاء اللہ اپنی دور حکومت میں نوجوانوںکو ہر قسم کی پریشانی ٬بے راہ روی ومنشیات سے دور رکھ کرکے سہولیات وآسانیاں٬ہنرروزگار اور تعلیم فراہم کریگی تاکہ قوم پریشانیوں کی دلدل سے نکل سکیں۔

متعلقہ عنوان :