ژوب ‘ٹریفک حادثے میں شاعروادیب جاں بحق ‘پروفیسر زخمی

اتوار 23 اکتوبر 2016 21:10

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2016ء) ژوب کوئٹہ روڈ پر ٹریفک حادثے میں شاعروادیب جاں بحق جبکہ پروفیسر زخمی ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کوئٹہ کے رہنماء اورادبی تنظیم پشتوادبی غورزنگ کوئٹہ کے صدرپروفیسرمحمدصادق ژڑک اپنے دوست شاعرادیب علی باران کے ہمراہ ژوب آرہے تھے کہ ان کی کارگاڑی مینہ بازارکے قریب الٹ گئی۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجے میں علی باران جاں بحق جبکہ صادق ژڑک زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدرمحمدانورمندوخیل پارٹی کارکنوں کے ہمراہ پہنچ گئے۔ علی باران کی میت آبائی گائوں پوٹی جیلانی کچلاک روانہ کردی گئی٬جہاں آج دن گیارہ بجے ان کی نمازجنازہ اداکی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :