ْڈیرہ مراد جمالی‘زہریلی مٹھائی کھانے سے ایک ہی خاندان کے 9افرادکی حالت غیر ہوگئی ‘ہسپتال منتقل

اتوار 23 اکتوبر 2016 21:10

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2016ء) تحصیل چھتر کے علاقے میں زہریلی مٹھائی کھانے سے ایک ہی خاندان کے نوافرادکی حالت غیر ہوگئی جنہیں سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہیضہ اورقے کے سبب مریضوں کوطبی امداددی گئی تفصیلات کے مطابق تحصیل چھترکے علاقے میں غیرمعیاری مٹھائی کھانے سے ایک ہی خاندان کے نوافرادکی حالت غیر ہونے پر ہیضہ اورقے میں مبتلا ہوگئے جنہیں فوری طورڈیرہ مرادجمالی سول ہسپتال منتقل کیا گیا مریضوں میں پانچ بچوں دوخواتین سمیت نوافرادشامل ہیں جس میں ہدایت اللہ٬زینب ٬خیراللہ٬اقصاء ٬جمیل احمد٬نعمت اللہ ٬ذین اللہ٬حزب اللہ٬ اور اذرا بی بی شامل ہیں جنہیں سول ہسپتال میں طبی امداددی گئی جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے ۔