شراب خانوں کے خلاف عدالتی حکم پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے‘ جماعت اسلامی منارٹی ونگ

اتوار 23 اکتوبر 2016 21:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2016ء) جماعت اسلامی کراچی منارٹی ونگ کے صدر یونس سوہن ایڈوکیٹ اور جنرل سکریٹری پرویز برکت نے شراب کی خرید و فروخت اور شراب خانوں کی بندش کے لیے سندھ ہائی کورٹ کے حکم نامے کا بھرپور خیر مقدم کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ٬ پولیس اور متعلقہ محکمے عدالتی حکم پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں ۔

شراب کے مذموم کاروبار اور شراب خانوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔

(جاری ہے)

منارٹی ونگ کے رہنماؤں نے کہا کہ عیسائیت بھی شراب کو حلال اور جائز قرار نہیں دیتی ٬ ہندو مت اور عیسائیت سمیت کوئی بھی مذہب اسے استعمال کرنے والوں کو پسندیدگی کی نظر سے نہیں دیکھتا بلکہ اس سے روکتا ہے اور اس کی مذمت کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میںاقلیتوں کے نام پراور ان کی آڑ لے کر بعض عناصر اس غلط اور مذموم کاروبار سے مالی فوائد حاصل کرتے ہیں جو انتہائی افسوس ناک اور قابل گرفت عمل ہے ۔

معاشرے میں شراب عام ہونے سے بڑی خرابیاں ٬ برائیاں اور فتنے پیدا ہوتے ہیں اور پورا معاشرہ تباہ وبرباد ہوجاتا ہے ۔ جو لوگ اس برائی کو پھیلاتے ہیں وہ یقینا قابل نفر ت ہیں ٬ اس برائی سے اور ایسے لوگوں سے ہمیں خود کو دور رکھنا چاہئیے۔

متعلقہ عنوان :