جیکب آباد‘ محکمہ روڈزمیں اربوں کی مبینہ کرپشن کیخلاف اے پی سی کا احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا

اتوار 23 اکتوبر 2016 21:10

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2016ء) محکمہ روڈز میں اربوں کی مبینہ کرپشن کے خلاف اے پی سی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا٬ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے محکمہ روڈس میں اربوں کی کرپشن کے خلاف آل پارٹیز ایکشن کمیٹی کی جانب سے دوسرے روز بھی احتجاجی مظاہرہ کرکے ڈی سی چوک پر دھرنا دیا گیا ٬احتجاجی مظاہرے کی قیادت چیئرمین محمد شعبان ابڑو٬ طارق رند٬ عابد سندھی کررہے تھے٬ اس موقع پر مختلف تنظیموں کے رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور کرپشن کے خلاف سخت نعریبازی کی٬رہنماؤں نے احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ روڈ میں کروڑوں کے ٹھیکے کئے گئے ہیں اس کے باوجود شہر تباہ اور روڈ راستے کنڈر بن چکے ہیں٬ وڈیروں نے اپنے منشیوں کو ٹھیکدار بنا دیا ہے جو ٹھیکے لینے کے بعد کام کرنے کے بجائے فنڈز ہڑپ کرلیتے ہیں٬ افسران بھی ان کے ساتھ ملوث ہیں٬ انہوں نے کہا کہ پروفیشنل ٹھیکیداروں کو نظر انداز کردیا گیا ہے اور غیر متعلقہ لوگوں کو ٹھیکے دیکر سرکاری فنڈز کی لوٹ مار کی جارہی ہے٬ نیب اور دیگر تحقیقاتی ادارے نوٹس لے کر کاروائی کریں انہوں نے کہا کہ افضل خان کھوسو روڈ٬ پولیس ہیڈ کوارٹر روڈ٬ اے ڈی سی کالونی روڈ ٬ شیدی محلہ روڈ تباہ حال ہیں جو سالوں سے تعمیر نہیں ہوئے لیکن ان سڑکوں کی تعمیر کے لیے کئی بار فنڈز رلیز کرکے ہڑپ کرلئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :