وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا سید قمرالزماں شاہ کے انتقال پر اپنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اتوار 23 اکتوبر 2016 21:10

ْ کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سید قمرالزماں شاہ کے انتقال پر اپنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شہید بھٹو کے قریبی دوست تھے اور ایک ترقی پسند ایگریکلچرل ایس ٹی (St)تھے اور زراعت کے شعبے کے لئے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں٬وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسیمبلی نوید قمر٬ ڈاکٹر ندیم قمراور وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے اسپیشل انیشیٹیو قاسم نوید کے والد کے انتقال پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ سید قمر الزمان شاہ مرحوم ایک عظیم انسا ن تھے اللہ تعالیٰ انہیں اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبر وجمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :