سندھ حکومت پاکستان آئین کے تحت ثقافت ‘ ورثے کے تحفظ اور فروغ پر پختہ یقین رکھتی ہے ‘ہم کسی بھی صورت میں انتہا پسندعناصر سے کوئی ڈکٹیشن نہیں لیں گے ‘کسی کو بھی ترقی پسند ایجنڈا کو ہائی جیک کرنے کی اجازت نہیں دیں گے

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا بیان

اتوار 23 اکتوبر 2016 21:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت پاکستان آئین کے تحت ثقافت ٬ ورثے کے تحفظ اور فروغ پر پختہ یقین رکھتی ہے اور ہم کسی بھی صورت میں انتہا پسندعناصر سے کوئی ڈکٹیشن نہیں لیں گے اور کسی کو بھی ترقی پسند ایجنڈا کو ہائی جیک کرنے کی اجازت نہیں دے گے رقص اور موسیقی ایک لبرل معاشرے کا لازمی حصہ ہے اور ہم اس طرح کی سرگرمیوں کی حمایت جاری ر کھیں گے اور اسکولو ں میں ڈانس پر پابندی عائد کرنے والے نوٹیفیکیشن کے جاری کرنے وا لے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی جائے گی ٬جبکہ متعلقہ وزیر نے دوٹوک الفاظ میں اس بات کی تروید کی ہے جس میں ایسی کسی بھی پابندی کی توثیق کی گئی ہے اور انہوں نے ا ن سے منسوب جھوٹے بیان کا نوٹس بھی لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :